وزیراعظم نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں کارروائی کا یقین دلایا ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گوادر میں ٹرالروں سے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، اس معاملے پر وزیراعلی بلوچستان سیبھی بات کروں گا، گوادر کے محنتی ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا ہے۔میں نے گوادر کے جفاکش ماہی گیروں کے بالکل جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ٹرالرز کی جانب سے غیرقانونی ماہی گیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور میں وزیراعلی بلوچستان سے بھی بات کروں گا۔واضح رہے کہ گوادر میں ماہی گیروں کی جانب سے کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ماہی گیروں کو سمندر تک رسائی کے علاوہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کو بھی بند کیا جائے۔ غیر قانونی ماہی گیری کا خاتمہ بھی مظاہرین کے مطالبات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں