کراچی(سی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سوبھراج ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کردیا، مہم 13 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔سوبھراج ہسپتال میں افتتاح کے موقع پر وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو، سیکریٹری صحت سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دیئے جائیں گے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جولائی 2020 سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دو ہزار اکیس میں پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا جس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، میڈیا بھی آگاہی فراہم کرے۔ سندھ بھر میں 13 سے 19 دسمبر تک پولیو مہم جاری رہے گی۔
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-
شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے
زرتاج گل نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت پہنچ گئیں
اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 افراد گرفتار
پرتگال میں پاکستانی ریسرچ سکالر ڈکیتی کے دوران قتل
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری
وزیراعلی پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی