لندن(سی این پی)دنیا کے طاقتور ملکوں کے بلاک جی سیون نے ایران اور روس کو وارننگ جاری کر دی ہے۔دنیا کے طاقتور ملکوں کے بلاک جی سیون کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ برطانیہ کے شہر لیورپول میں جی سیون اجلاس میں دنیا کے طاقتور ترین ملکوں کے بلاک نے ماسکو سے یوکرین کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے مذاکرات کی میز پر آنے کا آخری موقع ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے آئے اور جوہری مذاکرات کی ڈیل پر اتفاق کرے۔دوسری جانب ایران نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے یورپی ممالک پر تنقید کی اور کہا کہ یورپی ممالک مذاکرات میں تعمیری تجاویز دینے میں ناکام رہے، فریقین نے ایران پر پابندیوں سے متعلق اختلافات کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ