جاز (JAZZ)کی ناقص منصوبہ بندی ،صارفین کا کھلم کھلا استحصال،PTA نے چپ کا روزہ رکھ لیا

صارفین روزانہ کی بنیادوں پر جاز (JAZZ)کے ضمیر کو جھنجھوڑنے پر مجبور ،تاحال شنوائی نہ ہوسکی ،جاز (JAZZ) کے آفیشل فیس بک پیج اور ٹوئٹر ہینڈل پرآہ و بکا جاری ہے
کال تم لوگ سنتے نہیں سسٹم تم لوگوں کا خراب ہے بالکل بکواس نیٹ ورک ہے ،جاز (JAZZ) ورلڈ ایپ نہیں چل رہی ہے باقی اشتہارات بہت اچھے چل رہے ہیں ،صارفین
میری ایماندارانہ رائے میں سپورٹ ٹیم مدد کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، میرے اکائونٹ کی شکایت پر بھی سمجھوتہ کیا گیا،شکایات کیں مگرمیری کوئی مدد نہیں کی گئی ، میری جوزف
ایک ماہ 14دن سے جاز (JAZZ)انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے صارفین کرب و اذیت میں مبتلا

اسلام آباد (سی این پی)ایک ماہ 14دن سے جاز (JAZZ)کی ہٹ دھرمی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے صارفین کرب و اذیت میں مبتلا ہیں ،صارفین روزانہ کی بنیادوں پر جاز (JAZZ)کے ضمیر کو جھنجھوڑنے پر مجبور مگر تاحال شنوائی نہ ہوسکی ،جاز (JAZZ) کے آفیشل فیس بک پیج اور ٹوئٹر ہینڈل پرآہ و بکا جاری ہے ۔جاز (JAZZ) کی ناقص خدمات اورسہولیات پر نوحہ کناں صارفین اپنی جنگ خود لڑنے پر مجبور ہیں،جاز (JAZZ) صارف میری جوزف کہتی ہیں کہ میری ایماندارانہ رائے میں سپورٹ ٹیم مدد کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ میرے اکائونٹ کے بارے شکایت پر بھی سمجھوتہ کیا گیا تھا اور میں نے شکایات کی ہیں مگر انکی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی ۔شاہیر علی کہتے ہیں کہ جاز (JAZZ)کیش فراڈ ہے، عنایہ نور کہتی ہیں کہ کال تم لوگ سنتے نہیں ہو سسٹم تم لوگوں کا خراب ہے بالکل بکواس نیٹ ورک ہے ۔حسن عزیر جعفری کہتے ہیں کہ ایپ نہیں چل رہی ہے، باقی اشتہارات بہت اچھے چل رہے ہیں صارف ارج کہتے ہیں کہ اب ایک نئے مسئلے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ڈیبٹ کارڈ کا نمبر شامل کر رہا ہوں ادائیگی کے طریقہ کار میں نقص آرہا ہے اور سکرین پر لکھا آرہا ہے کہ ”آپ کے کارڈ جاری کرنے والے نے درخواست مسترد کر دی”نور اللہ وفا ،نذرت اللہ اور محمد ابن امین بھی سراپا احتجاج ہیں اور جاز کیش (JAZZ CASH) کے حوالے سے شکایت کرتے نظر آرہے ہیں محمد ابن امین کہتے ہیں کہ بہت ناقص سروس، دوسروں کو ایپ کے استعمال کی تجویز نہیں کرینگے، میں جاز کیش (JAZZ CASH) اور جاز (JAZZ)کا بہت پرانا صارف ہوں لیکن جب بھی مجھے سروسز کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں جنہیں بروقت حل نہیں کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے سے جاز کیش (JAZZ CASH) کے حوالے سے تمام چینلز پر شکایات درج کروائی ہیں لیکن اسے حل کرنے میں ناکام ہیں،درپیش مسئلے کے حوالے سے آپ سے تفصیلات پہلے ہی شیئر کر چکے ہیں اور کئی بار آپ سے رابطہ کیا گیا ہے۔محمد ایاز مبشر کہتے ہیں کہ میرا مسئلہ حل کریں، پے آنیر(Payoneer)سے جاز کیش (JAZZ CASH) میں رقم منتقلی کا 5واں دن ہے لیکن جاز کیش (JAZZ CASH)سے رقم کی وصولی نہیں ہو رہی ہے ۔ پے آنیر(Payoneer) کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ رقم جاز کیش (JAZZ CASH) پر منتقل ہو چکی ہے تاحال وصولی نہ ہونا باعث تشویش ہے ،میں نے آپ کو تفصیلات بھیج دی ہیں۔ برائے مہربانی اپنا ان باکس چیک کریںاور میرا مسئلہ حل کریں۔فضل عباس کہتے ہیں کہ میری مدد کی جائے میں نے بل کی ادائیگی کی جاز کیش اکائونٹ سے دو مرتبہ رقم کاٹی گئی ہے ۔صارف اسد بلوچ اور مہر سروسز اور سگنلز کے حوالے سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں اور ان باکس کرنے کے باوجود جواب کے منتظر ہیں ،جاز (JAZZ) صارف مہر کہتے ہیں کہ تیسری مرتبہ کہہ رہا ہے فیس بک پیج پر بھی کوئی کچھ نہیں کر رہا ہے جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے انٹرنیٹ سروس بھی غائب ہو جاتی ہے جسکے جواب میں جاز (JAZZ)انتظامیہ کہتی ہے کہ آپ کا پیغام مل گیا ہے ہماری ٹیم آپ سے رابطہ کرتی ہے ۔مجاہد فاروق کہتے ہیں کہ بکواس انٹرنیٹ سپیڈہے ۔واضح رہے کہ ایک ماہ 14دن سے جاز (JAZZ)کی منصوبہ بندی سے جاری اپ گریڈیشن پایہ تکمیل کو پہنچنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور صارفین کی مسلسل شکایات کے باوجود جاز انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔اپ گریڈیشن کے نام پر صارفین کا تاریخی استحصال جاری ہے ،بااثر اور بے لگام جاز (JAZZ)کو پوچھنے والاکوئی نہیں ہے سیلولر کمپنیوں کے ریگولیٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کا بھی چپ کا روزہ نہ ٹوٹ سکا جسکی وجہ سے صارفین میں خاصی تشویش پائی جارہی ہے ۔روز نامہ آشکار انٹرنیشنل اسلام آباد روزانہ کی بنیاد پر صارفین کی شکایات اور جاز کے نارواسلوک کو اجاگر کر رہا ہے مگرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)جاز کے غیر انسانی سلوک پر کوئی ردعمل دینے سے گریزاں ہے اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے منہ موڑے ہوئے ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں