ریاض(سی این پی) سعوی عرب میں 5 سے 11 برس کے بچوں کی ویکسینیشن کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ جلد ہی پانچ سے گیارہ برس تک کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بچوں کی ویکسینیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پانچ سے 11 برس تک کے بچوں کو ویکسین دینے کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا تاہم حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی صحت و سلامتی کیلیے انہیں ویکسین فراہم کرنا ضروری ہے، بچوں کو موسمی انفلونزا ویکسین دینے کی بھی لازمی ہے، حالیہ عرصے میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھی ہے۔ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مزید کہا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ سب لوگ ویکسین کی دونوں خوراکیں پہلی فرصت میں حاصل کر لیں اور بوسٹر ڈوز لینے کا بھی اہتمام کریں۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر