ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو داخلہ اور سالانہ فیس لینے سے روک دیا

پشاور(سی این پی)پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے نجی اسکولوں کو داخلہ اور سالانہ فیس لینے سے روک دیا۔پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نجی اسکول داخلہ اور سالانہ فیس نہیں لیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نجی اسکولوں کی طرف سے داخلہ یا سالانہ فیس لینا پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے ایکٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہو گی اور ایسے اسکولوں کے خلاف نہ صرف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی بلکہ کے پی پی ایس آر اے ریگولیشن 2018 کے تحت ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں