پشاور(سی این پی)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جگر کی پیوند کاری کی سہولت کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے کے اسپتالوں میں صحت پلس کارڈ سے 3 لاکھ 13 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا جن میں دل کی سرجری، گردوں کے ڈائیلاسز اور دیگر بیماریوں کے مریض مستفید ہوئے اور صحت پلس کارڈ کی مد میں مریضوں پر 8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں آئندہ سال جنوری سے جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ پلس میں شامل کرلی جائے گی اور ایک سال کے دوران جگر کی پیوند کاری کے 100 مریضوں کا علاج کیا جائے گا، جگر کی پیوندکاری پر ایک مریض پر 51 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔دوسری جانب صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے صحت پلس کارڈ کائونٹر کے سامنے ایسے مریضوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں جو دور دراز علاقوں سے صحت پلس کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت کے لیے آتے ہیں۔پشاور کے اسپتالوں میں مفت علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
وزیراعظم اور بلاول کی اہم ملاقات، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک