وزیراعلی سندھ نے 4 ہزار 401 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے کی سمری منظور کرلی

کراچی(سی این پی) سکول ہیڈ ماسٹرز کا 18 سال بعد ترقیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے 4 ہزار 401 ہیڈ ماسٹرز کو ترقی دینے کی سمری منظور کرلی۔17 سے 20 گریڈ کے ہیڈ ماسٹرز کو ترقیاں دی جائیں گی۔ 17 گریڈ کے 3 ہزار 974، گریڈ 18 کے 293 ہیڈ ماسٹرز شامل ہیں۔ گریڈ 19 کے 130، گریڈ 20 کے 4 ہیڈ ماسٹرز بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔خیال رہے سندھ بھر کے ہیڈ ماسٹرز کو 18 سال سے ترقیاں نہیں مل سکی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں