لاہور میں اومی کرون نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا

لاہور(سی این پی)لاہورمیں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیلنے لگا۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ لاہور میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2 فیصد ہوگئی اور گزشتہ روز شرح 3 فیصد تھی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت پنجاب عمران بلوچ کا کہنا ہے اومی کرون وائرس کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے اور پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی، جین سیکوینسنگ کے ذریعے 3 دن میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہورہی ہے، اس وقت اومی کرون سے متاثر ہونے کی علامات رکھنے یا بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے نمونے ہی چیک کیے جا رہے ہیں جس میں ہر شخص کا اومی کرون ٹیسٹ نہیں کیا جارہا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 50 کیسز میں سے صرف ایک کیس کا تعلق بہاولپور سے ہے جب کہ لاہور میں ماڈل ٹان ،گلبرگ،جوہر ٹائون اور ڈیفنس کے علاقے اومی کرون وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں