اومیکرون ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں پر بڑی پابندی عائد

اسلام آباد(سی این پی)حکومت نے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگری بی اورسی کوختم کردیا اور پاکستان آنے والوں پندرہ سال یا زائدعمر کے مسافروں کیلئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کے باعث پابندی والے ممالک کی کیٹیگریز بی اور سی فہرست کو مکمل ختم کردیا۔اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر نیا حکم نامہ جاری کردیا، این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے ، جس کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری پر5جنوری سے عمل درآمد ہوگا۔نوٹیفکیشن میں پاکستان آنے والوں کیلئے پروازسے 48 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، پی سی آرٹیسٹ 15سال یا زائد عمر کے مسافروں کے لیے لازمی قرار دیا۔سی اے اے نے اومیکرون کے پیش نظر یورپ سے آنے والوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصدپروازوں کے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہوں گے۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو10دن حکومتی قرنطینہ سینٹرز پررکھاجائے گا جبکہ مسافروں کا اپنے طور پرسلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہے۔سی اے اے کے مطابق کسی ہوٹل یامخصوص جگہ میں قرنطینہ پرمسافرخوداخراجات اٹھانیکاپابندہوگا ، محکمہ صحت کے سینٹرزمیں قرنطینہ ہونے پراخرجات نہیں لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں