اسلام آباد(سی این پی) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے چہرے سے ایمانداری کا میک اپ دھو دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے ملک میں شفافیت کے چیمپین بنتے ہیں لیکن فارن فنڈنگ کیس میں حیلے بہانے کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی چوری پکڑی جا چکی ہے، پی ٹی آئی کس بات کو چھپانا چاہتی ہے، کس بات کی راز داری چاہتی ہے؟ جو ایمانداری کا میک پی ٹی آئی اور عمران خان نے چہرے پر سجایا وہ فارن فنڈنگ نے دھو دیا۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کو رکوانے کے لیے حیلے بہانے تلاش کرتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کے لیے دوسروں پر کیچڑ اچھال رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں ن لیگ کی بدعنوانی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا، ن لیگ کے کوئی ممنوعہ فنڈنگ کیس زیر سماعت نہیں ہے، یہ جھوٹ بول کر، کراس ایف آئی آر درج کروا کر اپنی چوری بچانا چاہتے ہیں۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ