جامعہ اردو، طلبہ تنظیم کے کارکنان کا وائس چانسلر پر تشدد

کراچی(سی این پی)شہر قائد واقع جامعہ اردو کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف حسین پر طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کیا اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ اردوکے وائس چانسلرڈاکٹرالطاف حسین پرطلبہ تنظیم کے کارکنوں نے تشدد کیا اور انہیں گاڑی سے اتار کر گھسیٹا۔جامعہ اردو کے اساتذہ نے وائس چانسلر پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام کیمپسز میں ہونے والی کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ انجمن اساتذہ نے الطاف حسین پر ہونے والے تشدد کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے میں پولیس نے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا۔انجمن اساتذہ(عبدالحق اور گلشن کیمپس)نے آج اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشدد میں ملوث طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔میڈیا کے مطابق جامعہ اردو یونیورسٹی انتظامیہ کے افسران عزیز بھٹی تھانے مقدمہ درج کرانے پہنچے تاہم چار گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی طلبہ تنظیم کے خلاف پرچہ کٹ نہ سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں