کراچی میں چند نجی اداروں میں کورونا ویکسین کے پیسے لینے کا انکشاف

کراچی(سی این پی)کراچی میں چند نجی اداروں میں کورونا ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہریوں کی جانب سے یہ شکایت کی گئی ہے کہ نجی لیبارٹریاں کورونا ویکسی نیشن کیلئے ہزاروں روپے لے رہی ہیں۔ایک شہری کے مطابق خیابان شہباز اور ڈی ایچ اے میں لیبارٹری کورونا ویکسی نیشن کیلئے پیسے لے رہی ہے۔دوسری جانب صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو بھی دی ہے لہذا شہری کورونا ویکسی نیشن کے پیسے لینے کی شکایت محکمہ صحت کو دیں، شہری ویکسی نیشن سینٹر یا گھرپر کورونا ویکسین لگانے کی کوئی فیس نہیں دیں، شہری ویکسین اوربوسٹرمفت لگوائیں اور اومی کرون سے محفوظ رہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزارت صحت نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسین مفت دستیاب ہے، صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید پرنجی اداروں کوویکسین دے سکتی ہیں تاہم ویکسین لگانے کیلئے پیسے لینا جرم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں