کورونا کیسز،تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کیلئے آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق آج ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلائو کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ اجلاس اگلے ہفتے تک ملتوی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شرح 6 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بلند شرح کراچی میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں