محکمہ صحت پنجاب نے بوسٹر ڈوز لگانے کی عمر میں کمی کردی

لاہور(سی این پی) محکمہ صحت پنجاب نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرلیا، کرونا سے ریکور افراد 28 دن بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو مراسلہ جاری کردیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کیلئے آخری خوراک اور بوسٹر ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی ہونا چاہیے۔محکمہ صحت پنجاب نے مراسلے میں کہا ہے کہ بوسٹر ڈوز 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی، ان کے علاوہ کرونا سے ریکور افراد 28 دن بعد بوسٹر ڈوز لگا سکیں گے۔ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ بوسٹر ڈوز کے طور پر فائزر، موڈرنا، ایسٹرازینیکا، سائنو فام اور سائنو ویک لگ سکیں گی۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے صوبے کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز میں ویکسین کی تمام اقسام ممکن بنانے کی ہدایت کردی۔یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سے زائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کا کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں