والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی

نوشہرہ(سی این پی)نوشہرہ میں بہن بھائی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر بہن بھائی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی، بہن کو ملاحوں نے زندہ بچا لیا جب کہ اس کے بھائی کی تلاش جاری ہے۔ڈی پی او کے مطا بق دونوں نے والدہ کی دوسری شادی اورگھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چھلانگ لگائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں