عمران خان تبدیلی چاہتا ہے مگر وہ ایسا کر نہیں پا رہا،شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کرپا رہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ عوام کا ہاتھ کس پر ہے؟ اس کا جواب آج نہیں اپریل میں دوں گا، 5 ، 6 ماہ میں حالات بہتر کریں گے، حالات بہتر نہ کر سکے تو پھر فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں اپوزیشن کو مشورہ بھی دیا اور کہا کہ اپوزیشن اپنا لانگ مارچ لے کر بلاول کے ساتھ ہی آ جائیں، مولانا فضل الرحمان کو اب ووٹ مل گئے ہیں، اب وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا نقوی جس کا نام آ رہا ہے اس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی چندہ دیا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں