عمران خان نے” سیو افغان لائیوزکا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھا تا رہوں گا، ساتھ ہی انہوں نے سیو افغان لائیوز کا ہیش ٹیگ متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ سے افغانوں کی زندگیاں بچا ئومہم کی تصویر شیئر کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی بین الاقوامی مہم میں شامل ہوں، افغانستان میں لاکھوں افغانوں، خاص طور پر بچوں کو فاقہ کشی کا خطرہ لاحق ہے۔اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے آواز اٹھا تا رہوں گا، ساتھ ہی وزیراعظم نے سیو افغان لائیوزکا ہیش ٹیگ متعارف کرایا۔واضح رہے کہ وزیراعظم مسلسل عالمی برادری سے اپیل کررہے ہیں کہ بھوک کے دہانے پر لاکھوں افغانوں کو فوری امداد فراہم کی جائے،افغانستان کی مدد کرنا اقوا م متحدہ کے اصولوں کے مطابق فرض ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ہے پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگر عالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں