افغانستان، مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان

کابل(سی این پی)افغانستان میں مارچ سے لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان افغان وزارت تعلیم عزیز احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ امارت اسلامی کو لڑکیوں کی تعلیم سے کوئی مسئلہ نہیں لہذا افغانستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔ترجمان نے کہا کہ خواتین اساتذہ کی تنخواہیں اداکی ہیں اور لڑکیوں کیلئے مزید خواتین اساتذہ بھرتی کریں گے جب کہ خواتین اساتذہ نہ ہونیکی صورت میں صرف عمر رسیدہ مرد اساتذہ لڑکیوں کو تعلیم دیں گے۔واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چھٹی جماعت تک لڑکیوں کو تعلیم دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں