فیچر فلم ‘مریم ‘ نے بوسان فلم فیسٹیول میں ایشین فلم اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرلیا

کراچی (سی این پی) کوریا میں منعقد ہونے والے 24 ویں بوسان فلم فیسٹیول میں ایک اور پاکستانی فلم “مریم ” نے ”ایشین فلم اکیڈمی “ حاصل کر لیا۔اس سے قبل سرمدکھوسٹ کی فلم “زندگی تماشا “نے بھی ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلمساز حمزہ بنگش نے بوسان فلم فیسٹیول میں اپنی ڈیبیو فلم “مریم ” پیش کی تھی جسے پہلے انعام سے نوازا گیا ہے۔ حمزہ بنگش نے انسٹا گرام پر یہ خبر شیئر کی۔فلمساز نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ” اب تک یقین نہیں کرپارہا ،میری پہلی فیچر فلم ‘مریم ‘ نے بوسان فلم فیسٹیول میں ایشین فلم اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔میں ایشین فلم اکیڈمی،موشن پکچر ایسوسی ایشن اور بوسان فلم فیسٹیول کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے اس چھوٹے سے قدم کو حقیقت میں بدل دیا۔”

TAGS:

اپنا تبصرہ بھیجیں