مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پلوامہ اور بڈگام میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ میڈیا کے مطابق پلوامہ کے علاقے نائیر میں 4 جبکہ بڈگام کے علاقے چرار شریف میں ایک کشمیری کو شہید کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے پانچوں نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کیا، علاقوں کے راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں