عدالت نے محکمہ تعلیم کو نئے اساتذہ کی بھرتیوں سے روک دیا

سکھر(سی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کو جے ایس ٹی کی سو فیصد براہ راست بھرتیوں سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کردیا۔وکیل سہیل کھوسو کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ نے محکمہ تعلیم کو بھرتیوں سے روک دیا ہے، کیوں کہ حکومت اپنے ہی نوٹیفکیشن سے انحراف کررہی ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پچاس فیصد بھرتیاں براہ راست ہونی تھیں جب کہ پچاس فیصد پرائمری اساتذہ کے پروموشن ہونے تھے لیکن سائیں سرکار اپنے ہی نوٹیفکیشن سے منحرف ہوگئی۔عدالت نے فرقین کو نوٹس جاری کرکے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا اور پٹیشن پر فیصلے تک جے ایس ٹی پر بھرتیوں کا عمل روکنے کا حکم جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں