اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججوں اور افسران کے پلاٹس کی سکیم غیرآئینی قرار دے دی

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججوں اور افسران کے پلاٹس کی سکیم غیرآئینی قرار دے دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف12،جی 12، ایف 14اور 15 کی سکیم غیر آئینی ، غیر قانونی اور مفاد عامہ کیخلاف ہے، ریاست کی زمین اشرافیہ کیلئے نہیں، صرف عوامی مفاد کیلئے ہے۔ جج، افسران، پبلک آفس ہولڈرز مفاد عامہ کیخلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے۔ جج اور افسران اصل اسٹیک ہولڈر یعنی عوام کی خدمت کیلئے ہیں ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی آئین کیخلاف کوئی سکیم نہیں بنا سکتی۔فیصلے میں سیکرٹری ہائوسنگ کو دو ہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور توقع ظاہر کی گئی کہ کابینہ اور وزیراعظم چاروں سیکٹرز سے متعلق مفاد عامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں