بیجنگ(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور پارٹنرشپ لازوال ہے، ایم ایل ون اور توانائی کے دیگر اہم منصوبوں کو بھی ترجیح دیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین نے ملاقات کی، جس میں چین کے سیاسی، مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین این ڈی آر سی نے بتایا کہ چین سی پیک منصوبوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چین سی پیک منصوبوں پر جلد پیشرفت کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، پاک چین تذویراتی شراکت داری ہر آزمائش پر پورا اتری، کوویڈ کے باوجود سی پیک منصوبوں پر کام جاری رہا، چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے، سی پیک، بی آر آئی منصوبے کا اہم جزو ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہو رہے ہیں، سی پیک منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے، سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھ دی، پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم