ایم کیوایم رہنمائوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت

لاہور(سی این پی)ایم کیوایم کے رہنمائوں وسیم اختر اور عامر خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحاد پر بات چیت ہوئی۔ایم کیوایم کا سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقاتوں کا مشن، ایم کیو ایم رہنمائوں کی چودھری شجاعت سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الہی، مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی، ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنمائوں کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں