کرناٹک(سی این پی)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کا تنازع شدت اختیار کر گیا، انتہا پسند جماعت بی جے پی کے سٹوڈنٹس ونگ کے کارکنوں نے کالجوں میں غنڈہ گردی شروع کردی، با حجاب لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ نڈر مسلم طالبہ نے غنڈوں کے سامنے ‘ اللہ اکبر ‘ کا نعرہ لگادیا۔نریندر مودی کے دیس میں مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات پر کالجوں کے دروازے بند کردیئے گئے، ایک نڈر لڑکی حجاب پہن کر کالج میں داخل ہوئی تو بی جے پی کے غنڈے اس پر ٹوٹ پڑے، نہتی لڑکی نے انتہا پسندوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نعرہ تکبیر بلند کیا۔اپنی بچیوں کی حمایت میں کرناٹک کی خواتین بھی باہر نکل آئیں اور انتہا پسند ہندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔مسلم لیڈر اسد الدین اویسی نے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی کو خراج تحسین پیش کیا۔دن بھر بی جے پی کے غنڈوں کی غنڈہ گردی جاری رہی، جب میڈیا کے کیمرے پہنچ گئے اور بات پھیلنے لگی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی۔مسلم طالبات کا کہنا ہے کہ وہ دہائیوں سے حجاب پہن کر کالج آتی ہیں، اب انتہا پسندوں کے ڈر سے وہ اپنے حجاب نہیں اتاریں گی اور ہر میدان میں مقابلہ کریں گی۔نعرہ تکبیر بلند کرنے والی لڑکی مسکان نے کہا کہ اسائمنٹ دینے آئی تھی، مجھے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا تھا، ہندو انتہا پسندوں کے نعروں کے جواب میں نعرہ تکبیر بلند کیا اور مجھے ایک لمحے کے لیے بھی خوف محسوس نہیں ہوا۔مسکان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک حجاب کی اجازت نہیں ملے گی احتجاج جاری رکھوں گی، غنڈہ گردی کرنے والوں میں 90 فیصد کالج کے باہر کے لوگ تھے۔ ہماری ترجیح ہماری تعلیم ہے، کپڑے کے ایک ٹکڑے کے پیچھے وہ ہمیں تعلیم کے حق سے محروم کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب کا تنازع شدت اختیار کرنے کے بعد کرناٹک میں سکول اور کالج تین دن کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری