پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے،مشیر تجارت

اسلام آباد(سی این پی) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ چین میں سی پیک فیز 2 میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے دورہ چین میں سی پیک فیز 2 میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاک چین صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط فیز 2 کے لیے اہم پیشرفت ہے، یہ معاہدہ بی ٹو بی تعاون اور میچ میکنگ کے عمل کو بڑھا دے گا۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ معاہدے سے براہ راست اور بالواسطہ برآمدات میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ چین سے صنعتی نقل مکانی میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی معاہدے پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں