وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے، شیری رحمن

لاہور(سی این پی)پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے “بہترین کارکردگی” دکھانے والے وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے ہیں جو قوم کے ساتھ ایک اور مذاق ہے، وزیراعظم گالم گلوچ اور الزام تراشی کی بہترین کارکردگی پر وزرا کو ضرور تعریفی سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے پر ردعمل میں کہا کہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی بدانتظامی، کرپشن اور ناکامیوں سے بھری ہوئی ہے، کون سی وزارت ہے جس کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا نہیں ہوا؟ ہر وزارت میں بحرانی صورتحال ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ معیشت، خوراک، پیٹرولیم، توانائی، خارجہ، داخلہ، صحت اور دیگر تمان وزارتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزرا اور حکومت کی کارکردگی پر اب عوام ووٹ کے ذریعے اپنی رائے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں