اسلام آباد(سی این پی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے اعلان پر کہا ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے اور بھی ضروریا ت پوری کریں گے۔وزیر خزانہ شوکت ترین وزیراعظم کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کی جانب سے منعقد کردہ اجتماع میں پہنچے۔اس موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ بہتر کیا جارہا ہے، جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم نے ملازمین سے ایک سال پہلے وعدہ کیا تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ بالکل، ملازمین سے کیے گئے وعدہ پورے کریں، اب وزیراعظم نے ملازمین سے کیا وعدہ پورا کردیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہے، انشااللہ آپ کی اور بھی ضروریات پوری کریں گے، نوکری پیشہ افراد کو مہنگائی نے تنگ کیا ہوا ہے، ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔
پاکستان کیلئے آئی ایم ایف نے1 ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دیدی
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل