تعریف سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے، وزارتوں کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعریفی اسناد سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وزرا کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہو گی۔بہترین کارکردگی دکھانے والے وفاقی وزرا کو تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا تمام وزارتوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کس نے کتنا کام کیا۔معاون خصوصی ارباب شہزاد کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارباب شہزاد آپ نے غلطی کی کہ پہلے بتا دیا کہ ٹاپ ٹین وزارتیں کونسی ہیں، جن وزرا کے نام نہیں ہیں وہ یہاں موجود نہیں ہیں، آئندہ آپ نے کسی کو نہیں بتانا جب تک پروگرام نہ ہو۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تعریفی اسناد کی تقسیم سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے، سزا و جزا کے بغیر کوئی سسٹم کامیاب نہیں ہو سکتا۔وزیراعظم نے مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں مہنگائی ہے اور قیمتیں اوپر گئی ہیں، ہمیں برآمدات کے فروغ سے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں