بیجنگ(سی این پی)چین نے بھارت کوایک اور دھچکا دیتے ہوئے لداخ کے مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا، مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ ایشو قرار دینے والا بھارت لداخ تنازع کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا۔خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ بھارت بری طرح پھنس گیا، چین نے لداخ میں بھارت کے زیر قبضہ مزید علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ لداخ میں بی جے پی کونسل کی سربراہ یورگین شیدون نے اپنے ٹویٹ میں مزید علاقوں پر چینی فوج کے کنٹرول کی تصدیق کی ہے جہاں چینی فوجیوں نے گائوں کے افراد کو جانورچرانے سے روک دیا۔دوسری جانب مسئلہ کشمیرپر اٹوٹ انگ کا راگ الاپنے والا بھارت لداخ کے چین کے ساتھ تنائو کو اپنے پسندیدہ فورم کواڈ گروپ میں لے گیا، بھارتی وزیرخارجہ جے شینکر نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز کواڈ گروپ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں لداخ کا معاملہ اٹھایا گیا ہے، سلامتی کونسل کی قرارداوں کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے چین پر معاہدوں کی خلاف وزری کا الزام بھی لگایا ہے۔بھارتی حکام اعتراف کرچکے ہیں کہ چین نے 60 سالوں میں لداخ کے 38 ہزارمربع کلومیٹر علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، یہ رقبہ بنگلہ دیش کے رقبے کے برابر ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت