ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن، چین نے اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری معیشت کی سمت درست ہے جس پر چینی قیادت نے بھی اعتماد کا اظہار کیا، افغانستان کے معاملے پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سابق سفیروں اور صحافیوں سے خصوصی نشست میں کہا کہ صدر پیوٹن سے میری ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا کہ روس میں کوئی اسلامو فوبیا نہیں۔ میرے دورہ روس پر مسجد میں ایک پروگرام رکھا گیا ہے۔ افغانستان پر چین اورپاکستان میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وہاں انسانی بحران روکنے کیلئے سب متفق ہیں، صرف امریکہ کی رائے مختلف ہے۔ افغانستان میں حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ چین میں فیصلہ ہونے کے بعد اس پر مکمل عملدرآمد ہوتا ہے، صدر شی جن پنگ کا گراف اوپر جانیکی وجہ وزیروں کی سطح پر 400 لوگوں کا احتساب کرنا ہے۔ ہمیں 18ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، بل پاس کرانے کیلئے اکثریت کی ضروت ہوتی ہے۔ ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتیہیں توسینیٹ میں پھنس جاتے ہیں۔ ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہئیں مگر سندھ اور پنجاب میں الگ الگ قیمت پر گندم بک رہی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ میں بتایا کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثر غلط ہے،کچھ لوگ نہیں چاہتے سی پیک آگے بڑھے۔ مسئلہ کشمیر اور افغانستان ایشو پر پاکستان اور چین میں مکمل ہم آہنگی ہے، چین اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو آگے لے کر جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں