اسلام آباد(سی این پی)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے)کے بین الاقوامی امتحانات میں 4 پاکستانی طلبا نے میدان مارلیا۔تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس(اے سی سی اے)کے بین الاقوامی امتحانات میں پاکستانی طلبا نے بے مثال کامیابی کے ساتھ عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔لاہور کے ارحم نے مین ٹیننگ فنانشل ریکارڈز امتحان میں سب سے زیادہ مارکس لیے جبکہ لاہور کے اسامہ مہاریر نے مینجنگ کاسٹس اینڈفنانس کے امتحان میں ٹاپ کیا۔اسی طرح کراچی کی طالبہ کومل باوانی نے مینجمنٹ فنکشن میں بہترین اسکور کیا جبکہ پشاور کے محمد عمیر نے فنانشل ٹرانزیکشنز کے امتحان میں عالمی سطح پر ٹاپ کیا۔یاد رہے گذشتہ سال پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی اے)کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا نعیم نے کہا تھا کہ اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے پر خوشی ہے، سوچا نہیں تھا کہ دنیا بھر میں ٹاپ کروں گی، سوچا تھا کہ پاکستان میں یا پھر ریجن میں ٹاپ کرلوں گی لیکن دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ