اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کسی بھی ملک کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا، راست پروگرام عام آدمی کی سہولت کیلئے ہے، عوام کو ڈیجیٹل نظام کی جانب لے جانے کیلئے کوشاں ہیں، یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی، ہمیں خیبرپختونخوا میں اس لیے ووٹ ملے کیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں، امیر ترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ لوگوں میں سے 20 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ اچھا لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر زیرو ٹیکس دیتے ہیں، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے۔قبل ازیں گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آج بینک لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرض فراہم کر رہے ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے بینکاری نظام ہر طبقے کو میسر آئے، راست کے ذریعے ادائیگی چند سیکنڈز میں ہو جائے گی، راست فوری ادائیگی کا ایک نظام ہے، بینکاری ہر آدمی تک پہنچانے کیلئے راست بالکل مفت ہے، وزیراعظم نے ہمیشہ بینکنگ نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی، اپنے موبائل فون نمبر کو راست کیساتھ رجسٹرڈ کرایا جاسکتا ہے۔رضا باقر کا کہنا تھا کہ راست کو آپ اپنے بینک اکائونٹ کیساتھ لنک کرسکتے ہیں، راست میں کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں، راست ایپ انٹرنیٹ بینکنگ کے چینلز پر موجود ہے، راست پیمنٹ سسٹم ملک میں ادائیگیاں آسان بنائے گا، نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم کے تحت بینکوں نے 131 ارب قرض کی منظوری دی۔وزیر خزانہ شوکت نے کہا کہ راست کے ذریعے رقوم کی ترسیل آسان ہوگی، راست پروگرام کی مدد سے ای کامرس کو فروغ ملے گا، راست کے ذریعے چند سیکنڈز میں ٹرانزیکشن ہوگی۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت