پنجابی زبان کو سلیبس کا حصہ بنایا جائے، بابر نیازی

اردو انگریزی سیکھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن سب سے پہلے نمبر پہ ماں بولی کو رکھنا چاہئیے

اسلام آباد(سی این پی)پنجابی زبان کے معروف گلوکار بابر نیازی نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجابی زبان عالمی سطح کی ایک زبان ہے۔ صوفیا کرام کی زبان ہے اسے نظر انداز ہرگز نہیں کرنا چاہئیے ۔پنجابی زبان کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق سلیبس کا حصہ بنانا چاہئیے تاکہ پنجاب میں رہنے والے ہر شخص کو پنجابی زبان بولنے میں شرمندگی بھی نہ ہو اور وہ پنجاب کی تاریخ ادب سے واقفیت حاصل کر سکے ۔بابر نیازی نے کہا کہ پنجابی زبان ایسی زبان ہے کہ جس میں کم لفظوں کے ساتھ جامع پیغام آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔ بابر نیازی نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ ہم انگریزی زبان کو ہی پڑھا لکھا ہونے کی نشانی سمجھتے ہیں اگر ہمارا بچہ مہمانوں کے سامنے پنجابی زبان میں بات کرے تو ہم شرمندہ ہونے لگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسیں اس لئے تو نہیں دیتے کہ بچہ پنجابی زبان بولے۔ اردو انگریزی سمیت باقی بھی تمام زبانیں سیکھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن سب سے پہلے نمبر پہ ماں بولی کو رکھنا چاہئیے۔ بابر نیازی نے دنیا کے ہر حصے میں بسنے والے پنجابیوں کو مادری زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے مبارک دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں