فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق سینیٹر نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی۔فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ سابق سینیٹر نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف انایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی، الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں