پناہ کے زیر نگرانی پاک افواج اور اخوت کے تعاون سے ژوب میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ژوب(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے جنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن کی زیر نگرانی پاک افواج اور اخوت کے تعاون سے بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں چھ رکنی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹرزاہدہ ابراہیم ،ڈاکٹر طاہر شریف،ڈاکٹر سیدعبدالغفار،ڈاکٹر یارزمین سید،ڈاکٹر ابرارالحق ستی ہمراہ موجود تھے جنھوں نے دن بھر مریضوں کے علاج میں صرف کیا ،پناہ میڈیکل کیمپ کے ہمراہ صدر میڈیکل ویلفیئر کونسل ،راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالمجید کھوکھر،سابق صدر چیمبر جلیل احمد ملک،ممبراخوت وپناہ سرفراز منہاس،میجر اسلم شاد،جنرل فیض جیلانی،خواجہ مشرف حسین،خواجہ فہیم ،سلیمان خالد نے خصوصی شرکت کی ۔پناہ میڈیکل کیمپ میں مرد،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کامفت چیک اپ کیا گیا،پناہ کےمیڈیکل کیمپ میں1500 سے زائدمریضوں کو ہزاروں کی تعداد میں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔اور ان کی طبی مشوروں کی مدد سے مکمل رہنمائی بھی کی گئی۔جبکہ اخوت اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ژوب کے مکینوں کے لیے موسم سرما کی مناسب سے گرم بستر،چادریں،رضائی،کمبل،لیمپ ودیگر اشیاء ضروریہ فراہم کی گئیں،ایف سی کے کمانڈنٹ سمیر اور کرنل اظہر سعید ڈائریکٹر میڈیکل سروس کوئٹہ کے انچارج سمیت دیگر اہم شخصیات نے پناہ میڈیکل کیمپ کا دودہ کیا ،کیمپ کا جائزہ لیا اور پناہ سمیت اخوت اور چیمبر کی بے لوث خدمات کو سراہا۔اس موقع پر میڈیا کی بڑی تعدادوجود تھی۔اس موقع پر پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ 38 سال سے عوام کی خدمت کر رہی ہے،اسی سلسلہ کے تحت آج ژوب میں میڈیکل کیمپ لگانے کی ادنی سی کاوش کی گئی،میڈیکل کیمپس کی ژوب جیسے پسماندہ اور صحت جیسی بنیادی ضرورت سے محروم علاقوں میں لگانے کی زیادہ ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ آج پناہ اپنی ٹیم کے ہمراہ یہاں موجود ہے ،یہاں کے لوگوں کو آگہی کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ بیماریوں سے احتیاط برت سکیں۔پناہ عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے،ائندہ بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے۔ژوب کی رہائشیوں نے پناہ کے زیر انتظام لگائے گئے میڈیکل کیمپ کو بے حد سراہا اورمقامی حکومت سے اپیل کی کہ جس طرح پناہ ،اخوت طویل مسافت طے کر کے ژوب کے مکینوں کی تکالیف بانٹنے آئے،اسی طرح یہاں کے مقامی منتخب کردہ امیدوار بھی اپنی زمہ داریوں کو سمجھیں اور ہمارے مسائل حل کرنے میں اپنا حقیقی کردار ادا کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں