وزیراعلی بلوچستان قرنطینہ میں چلے گئے

کوئٹہ(سی این پی)وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میرعبدالقدوس بزنجو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، طبیعت ناسازی کے باعث انہوں نے ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان نے ٹیسٹ کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہے تاہم کرونا کی علامات موجود ہیں، ڈاکٹرز نے وزیراعلی بلوچستان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی اہم سرکاری امور کیلئے آن لائن اجلاس جاری رکھیں گے۔ادھر بلوچستان میں کرونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ 24گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کروناکی شرح3.09فیصد جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 2.80فیصد رہی۔محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کروناکے10نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 7کیسزکوئٹہ اور1کیس خضدار،2کیس پنچگورسے رپورٹ ہوئے۔کرونا سے ہونے والی اموات سے متعلق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا سے جاں بحق افرادکی تعداد374 تک جاپہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں