مسلم لیگ ن کا پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا، آرڈیننس چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن جلد دائر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیکا ترمیمی آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، شہبازشریف نے آرڈیننس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے آرڈیننس چیلنج کرنے کے لیے پٹیشن تیار کرلی گئی ہے ، جلد دائر کی جائے گی ، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے پٹیشن دائر کی جائے گی۔یاد رہے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ایکٹ میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا قانون کی دفعہ 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا تھا ، عدالت نے کیس میں معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل پیش ہونے کا حکم دیا اور پیکا ایکٹ سے متعلق تمام زیرسماعت کیسزیکجا کردیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں