ملک میں آنیوالے مسافروں کیلئے کورونا ویکسین پالیسی پر نظرثانی کر دی ہے، این سی او سی

اسلام آباد(سی این پی)این سی او سی نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسین پالیسی پر نظرثانی کر دی، کل سے نئی ہدایت پر عملدرآمد ہوگا۔این سی او سی نے کل سے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے نئے ہیلتھ ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو کر دئیے۔ جن کے مطابق پری بورڈنگ نیگیٹو پی سی آر کو مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے ختم کر دیا گیا۔ 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اگر ویکسین نہیں لگائی گئی تو ان کو 72 گھنٹے قبل پری بورڈنگ منفی پی سی آرکی ضرورت ہوگی۔ ملک آنے والے تمام مسافروں کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔12سال سے کم عمر کے مسافر لازمی ویکسینیشن سے مستثنی ہے۔ 12 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں کو 31 مارچ 2022 تک لازمی ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت ہے۔ بارڈر ٹرمینلز پر غیر ویکسین شدہ پیدل چلنے والوں کی آمد پر آر اے ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو 10 دن کے لیے ہوم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں