چاند پرکنچے نما گولیاں دریافت

بیجنگ(سی این پی)چینی خلائی گاڑی یوٹو روور نے چاند کی سطح پر چھوٹے چھوٹے بال بیئرنگ نما کانچ دیکھے ہیں۔چینی ماہرین کے مطابق چاند پر دریافت ہونے والے کانچ کی گولیاں کافی بڑی ہیں جن کا قطر 0.5 انچ سے 1 انچ تک ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند پر شیشے کے ذخائر اس وقت بنتے ہیں جب سلیکیٹ کا مواد زیادہ درجہ حرارت سے گزرتا ہے جب کہ چاند سے شہاب ثاقب ٹکرانے سے پیدا ہونے والی تپش سے بھی کانچ کے ٹکرے بنتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ چاند پر موجود یہ شفاف اور نیم شفاف یہ شیشے قطر میں 1 ملی میٹر سے کم ہیں اور بڑے سائز کے شیشے دھندلے ہیں اور سالم ساخت اور سطح پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ چینی خلائی گاڑی یو ٹو 2 روور چاند کے تاریک حصے پر اترنے والی دنیا کی پہلی خلائی گاڑی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں