روسی حملہ، بھارت کا مسافر طیارہ یوکرین کی حدود میں داخل نہ ہوسکا

نئی دہلی(سی این پی)بھارت کا مسافر طیارہ یوکرین کی حدود میں داخلے سے روک دیا گیا، بھارت نے اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا اہتمام کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد بھارت کی قومی ایئرلائن ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کو یوکرین داخلے سے روک دیا گیابھارتی حکومت نے یوکرین سے اپنے شہریوں کے فوری انخلا کے لیے ایئرانڈیا کی 3 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز اے آئی-1947 کو یوکرین نے فضائی حدود بندش کے پیش نظر واپس کردیا، یوکرین کی سول ایوی ایشن نے بھارتی پرواز کو داخلے سے روکا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ایک پرواز یوکرین کی فضائی حدود کی بندش سے قبل بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوئی تھی،ایئر انڈیا کی دوسری پرواز کے طیارے یوکرین پہنچنے سے قبل ہی فضائی حدود بندش ہونے پر بھارتی ایرلائن کو داخلے سے روکا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں