واشنگٹن(سی این پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حملے کا بھرپور جواب دیں گے، یوکرین پر روسی حملے کے نتائج پر آج قوم سے خطاب کروں گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ تباہ کن انسانی نقصان کا سبب بنے گا، یوکرین حملے پر دنیا روس کو جوابدہ ٹھہرائے گی، امریکا اور اتحادی متحد اور فیصلہ کن انداز میں جواب دیں گے۔نیٹو چیف جینز اسٹولٹن برگ نے روس کے یوکرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے یوکرین پر بلااشتعال حملہ کیا، روس نے ان گنت جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، نیٹو اتحادیوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا، روس نے خود مختار ملک کے خلاف جارحیت کا راستہ اختیار کیا، مشکل وقت میں یوکرین کے عوام کے ساتھ ہیں۔ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے بلا اشتعال حملہ کر کے خونریزی اور تباہی کا راستہ چنا۔ برطانیہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ روس یوکرین کے سر پر بندوق تھامے کھڑا ہے، روس جنگ روکنے کی بات نہیں سن رہا، جنگ سے بے پناہ مصائب اور جانی نقصان ہوگا۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت