عمارتوں کی تعمیر و انہدام، سعودی عرب نے پابندی عائد کردی

ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے اذان مغرب سے صبح 7 بجے تک عمارتوں کے انہدام کی کارروائیوں پر پابندی لگادی۔میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی ریاض میونسپلٹی نے انتظامیہ پر تعمیرات اور انہدام کی کارروائیوں سے روک دیا ہے۔یہ پابندی روزانہ اذان مغرب سے صبح سات بجے تک نافذ رہے گی اور اس دوران نہ کوئی تعمیراتی کام ہوگا اور نہ کسی عمارت کو منہدم کیا جائے گا۔شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی شہریوں و غیرملکیوں کے آرام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے کیوں کہ مغرب سے صبح 7بجے تک آرام کا وقت ہوتا ہے۔سعودی حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی شخص نے پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا تو اسے دس ہزار ریال جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں