مالکان ہوشیار،عدالت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑا حکم

لاہور(سی این پی) نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کرلیے گئے، لاہور ہائیکورٹ نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے متعلق بڑاحکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست گزار زمان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سپرداری سے متعلق نئے قانونی اصول طے کردیے گئے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی اصل مالک کے حوالے نہیں کی جاسکتی اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد نان کسٹم پیڈ گاڑی کو اصل مالک کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے تفتیش مکمل کیے بغیر نان کسٹم پیڈ گاڑی شہری کو سپرداری پر دینے سے متعلق سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور کہا کہ بغیر تفتیش مکمل کیے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فوری سپرداری کرنے کا اسپیشل ججز اور مجسٹریٹ کے پاس اختیار نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں