لاہور(سی این پی)مسلم لیگ (ق)کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے دعوی کیاہے کہ چوہدری برادران سے وزیراعظم کی ملاقات میں عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ضرور کہا کہ یہ سارے آج کل آپ کے پاس آرہے ہیں تو چوہدری صاحب نے کہا آنا سب کا حق ہے، سیاستدان ملتے رہتے ہیں، روز کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ فواد چوہدری بہتر بتا سکتے ہیں کہ کس نے ان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا ہے،اگلے الیکشن میں ابھی سال پڑا ہے، ان کو کیا جلدی ہے کہ ساتھ لڑیں گے یا الگ الگ۔طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو یہ فیصلہ نہیں ہوا عدم اعتماد میں حکومت کے ساتھ ٹھہرنا ہے یا خلاف جانا ہے، اگر شہبازشریف نے دعوت دی ہے تو ان کی طرف جانا اچھنبے کی بات نہیں۔
بجٹ میں جوسز پر ٹیکسوں کو 50 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق
آسمانی و زمینی ہر آفت میں رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر جماعت اسلامی قوم کے ساتھ کھڑی ہے، ڈاکٹر حمیرا طارق
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹرحادثے میں جاں بحق ہونے پر پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان
تمباکو انڈسٹری کی طرف سے 10 اسٹک پیک کی کوششیں پریشان کن ہیں، ملک عمران احمد
پاکستان اور آسڑیلیا کا سکیورٹی و دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا