یوکرین میں کمسن بچہ ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر دوسرے ملک روانہ

کیف(سی این پی)یوکرین میں کمسن بچے کو جان بچانے کی خاطر ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر دوسرے ملک روانہ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کے شہر زپوریشیا میں ماں نے اپنے 11 سالہ بچے کی جان بچانے کی خاطر ہاتھ پر فون نمبر لکھ کر ایک ہزار کلو میٹر دور دوسرے ملک سلواکیا روانہ کردیا۔یوکرینی بچے کے ہاتھ میں ایک پلاسٹک بیگ، پاسپورٹ اور سلواکیا کی حکومت کو لکھا گیا شکریہ کا خط موجود تھا۔ماں نے بچے کو ٹرین میں بٹھا کر قریبی رشتے دار کے ہاں روانہ کیا جبکہ وہ خود اپنی بیمار ماں کی عیادت کی وجہ سے ملک چھوڑ کر نہ جاسکیں۔سلواکیا پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں اس ننھے بچے کو ہیرو قرار دیا گیا اور بچے کے بلند حوصلے کی تعریف کی گئی۔بچے کا سلواکیا ایئرپورٹ پر حکام نے استقبال کیا اور اس کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کیں، سلواکیا حکام کی جانب سے بچے کو کھانا فراہم کرکے اس کے رشتے داروں کے گھر بھی پہنچایا گیا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ سلواکیا پہنچنے کے بعد اپنے رشتہ داروں کے پاس موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں