ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل اہلکار روس کیخلاف لڑنے کیلئے یوکرین چلا گیا

لندن(سی این پی)ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل سکیورٹی اہلکار روس سے لڑنے یوکرین چلا گیا۔ میڈیا کے مطابق روس کے خلاف لڑنے کے لیے جانے والا 19 برس کا اہلکار ونڈسر بیرکس میں تعینات تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کے دستے میں شامل اہلکار والدین کے نام پرچی چھوڑ کر یوکرین روانہ ہوا، ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل اہلکار مشرقی یورپ کا یکطرفہ ٹکٹ لیکر گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی فوج کے حکام کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے محافظ کو یوکرین کے راستے میں روکنے کی کوشش کی گئی تاہم سکیورٹی اہلکار نے رکنے سے انکار کر دیا۔ میڈیا کے مطابق ریزرو اور چھٹیوں پر گئے کئی برطانوی فوجیوں کے بھی یوکرین جانے کا امکان ہے جبکہ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی روس سے لڑنے یوکرین جا چکا ہے، 30 برس کا بین گرانٹ رائل میرینز میں 5 برس تک کمانڈو رہ چکا ہے، بین گرانٹ کی والدہ ہیلن گرانٹ برطانیہ کی ٹوری رکن پارلیمنٹ ہیں، بین گرانٹ یوکرین جانے والے برطانیہ کے 7 سابق فوجیوں میں سے ایک ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کا محافظ گرفتار کر لیا تو روس یوکرین کے خلاف جنگ میں برطانیہ کو شریک قرار دیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں