نوجوان جہاز کے خفیہ خانے میں چھپ کر الجزائر سے فرانس پہنچ گیا

پیرس(سی این پی)اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کی لگن ایک نوجوان کو جہاز کے خفیہ خانوں پر چھپ کر الجزائر سے فرانس لے گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان اپنی جان کی پروا کیے بغیر طیارے کے نچلے حصے میں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص انتہائی خوف اور گھبرائے ہوئے انداز سے لوگوں کے سوالات کے جواب دے رہا ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں پانی کی بوتل بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس شخص نے الجزائر سے فرانس تک یوں ہی سفر کیا لیکن اس کا راز فرانس کے چارلس دی گول ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت اس وقت کھلا جب تمام مسافروں کے اترنے کے بعد سامان آف لوڈ کیا جارہا تھا۔طیارے کے عملے نے دیکھا کہ سہما ہوا نوجوان خفیہ حصے میں چھپا بیٹھا ہے جس کے بعد عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، اس حوالے سے بعض خبریں ہیں کہ جلد اس مسافر کو فرانس سے واپس اس کے ملک بھیج دیا جائے گا۔واقعے کے بعد الجزائر میں بھی تفتیش کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے کے خفیہ مقام پر پہنچنے کی تحقیقات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں