برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم

لندن(سی این پی)برطانیہ میں کورونا وائرس سے متعلق تمام سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر سے برطانیہ آنے والوں مسافروں کے لیے منفی کووڈٹیسٹ کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ لوکیٹر فارم کی شرائط اور مسافروں کے لیے ویکسینیشن کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق 18 مارچ صبح 4 بجے سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں